سوات؛ سوزوکی کھائی میں جاگری، 2 بچے جاں بحق ،3 افراد زخمی

28 Jun, 2024 | 10:07 PM

ویب ڈیسک : سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر سیر کے مقام پر سوزوکی کھائی میں گرنے سے دو بچے جاں بحق ، جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو کے مطابق مالم جبہ روڈ پر سیر خوڑ پٹے کے مقام پر سوزوکی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 9 سالہ اویس اور 13سالہ اقراء جاں بحق ہوگئے اور دیگر 3 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی خوڑ پٹے سے نیچھے سیر علاقے میں آرہی تھی جس وقت حادثے کا شکار ہوئی ۔ 

مزیدخبریں