اسرار خان : لاہور کے علاقے مصطفیٰ ٹاؤن میں پولیس نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم عرفان ایک نجی کمپنی کا ڈیلیوری بوائے ہے، جس نے مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقہ میں ایک لاکھ 9 ہزار روپے کی ڈکیتی کی کال چلائی ۔ پولیس موقع پر پہنچی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کیں تو ملزم اہلکاروں کو زیادہ دیر تک چکمہ نہ دے سکا ۔ ملزم نے رقم موٹر سائیکل کے سائیڈ ٹاپے میں چھپائی تھی جو برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ون فائیو پر جھوٹی کال کرنا ایک جرم ہے، تاہم گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔