سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کیلئے 4 جولائی کو پیرس روانہ ہوں گے

28 Jun, 2024 | 06:31 PM

سٹی42: پاکستان کے سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کیلئے 4 جولائی کو پیرس روانہ ہوں گے ۔

سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کا بحالی پروگرام مکمل ہونے کے بعد ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ان کے اولمپکس تک ٹریول پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ارشد ندیم پیرس میں شیڈول ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کریں گے۔ ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ بھی ان کے ہمراہ 4 جولائی کو پیر کیلئے روانہ ہوں گے  جہاں 7 جولائی کو وہ ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ ڈائمنڈ لیگ کے بعد ارشد ندیم وطن واپس آجائیں گے اوراولمپکس کی تیاریوں کیلئے ٹریننگ دوبارہ شروع کریں گے ۔

مزیدخبریں