ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کو 6 جولائی کو ترنول کے مقام جلسے کی اجازت نہ مل سکی

پی ٹی آئی کو 6 جولائی کو ترنول کے مقام جلسے کی اجازت نہ مل سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : پی ٹی آئی کے 6 جولائی کو ترنول کے مقام پر جلسے کا معاملہ ، تحریک انصاف کی جانب سے تحریری درخواست جمع کروانے کے باجود تاحال جلسے کی اجازت نا ملی ۔ 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر این او سی بھی جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے پر ایڈوکیٹ شعیب شاہین نے انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا ، جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔ میرے کلائنٹ عامر مسعود مغل کو  انتظامیہ کی جانب سے اجازت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی ، میرے کلائنٹ نے جلسے کے لیے انتظامات کرنا ہے این او سی جاری کیا جائے ۔

 عامر مغل کا کہنا ہے کہ ہم نے انتظامیہ کو 4 مقامات کے نام تجویز کیے تھے، ڈی سی صاحب کے ساتھ ترنول کے مقام پر اتفاق ہوگیا ہے ۔