ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 195 ٹریفک حادثات رپورٹ ، 240 افراد زخمی

لاہور میں 195 ٹریفک حادثات رپورٹ ، 240 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 195 ٹریفک حادثات رپورٹ۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 240 افراد زخمی ہوئے، 76 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 174 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔