عطا تارڑ کی کامیابی کیخلاف کیس ، الیکشن کمیشن کا این اے 127 کے فارم 45 کا ریکارڈ طلب

28 Jun, 2024 | 06:13 PM

Ansa Awais

ملک اشرف: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڈ کی ایم این اے کی حیثیت سے کامیابی کے خلاف کیس میں این اے 127 کے فارم 45 کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

 جسٹس  انوار حسین پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے ملک ظہیر عباس کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڈ کی حلقہ این اے 127 سے ایم این اے کی حیثیت سے کامیابی کے خلاف کیس میں الیکشن کمیشن نے عطاء اللہ تارڈ کے فارم 45 کا ریکارڈ طلب کرلیا، عطاء اللہ تارڈ کے فارم 45 کے فارم کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ طلبی کیا گیا۔

 درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ فارم 45 کے مطابق میرے ووٹ زیادہ تھے، فارم 47 کے تحت عطاء اللہ تارڈ کو کامیاب قرار دیا گیا، درخواست گزار ملک ظہیر عباس کھوکھر نے استدعا کی کہ عطاء اللہ تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

 الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کر لیا، ٹربیونل  نے الیکشن ٹربیونل کو 22 جولائی تک مکمل ریکارڈ داخل کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی، الیکشن ٹریبیونل نے عطا تارڑ سے بھی جواب طلب کرلیا۔

 واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر نے عطاء اللہ تارڑ کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
 

مزیدخبریں