زہریلا کھانا کھانے سے 8 افراد ہسپتال پہنچ گئے

28 Jun, 2024 | 05:53 PM

عبدالخالق مغیری : لاڑکانہ کے علاقے میرو خان میں زہریلہ کھانہ کھانے سے بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔ 

 متاثرہ  بچوں میں سلطان، عدنان، سونی ممتا، خواتین شمشاد اور سندھو شامل ہیں، تمام متاثرین کو تشویشناک حالت میں چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ عبد الرزاق کے اہل خانہ نے چاول پکا کر کھائے جس میں چھپکلی گری پائی گئی، طبی امداد جاری ہے،  جسم میں پھیلنے والا زہر نکال رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں