حسن علی : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ بار بار الیکشن پر خرچ نہیں کر سکتے ،طاقتور طبقہ ملک کے حالات کا ذمہ دار ہے ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آج بیٹ رپورٹرز سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کمیٹیاں بن گئی، جو حکومت کے معاملات کے لئے ملاقاتیں کریں گے۔ گورنر ہاؤس پنجاب کا ہیڈ کوارٹر ہے ، اب تک 14 اضلاع کے لوگوں سے ملاقات ہوچکی ہے۔ پنجاب کے تمام اضلاع سے ملاقاتیں کرنے کے بعد دورے کروں گا، پارٹی کو بحال کرنا میری ذمہ داری ہے اگر کر سکا یا نہ کر سکا دونوں قبول کروں گا۔ اس الیکشن کے رزلٹ پر ن لیگ کو اسپورٹ نہ کرتے تو اور کیا کرتے ۔ میری تعیناتی میں اسٹبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں، حلف دیں سکتا ہوں 3 بار وزیر رہا، گورنر بنا آج تک کبھی عہدہ نہیں مانگا۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری میں پیپلز پارٹی کے دوموقف ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کی طرح سنی سنائی بات پر گھنٹہ تقریر نہیں کروں گا۔ سیاست کرنا ہمارا حق مگر ملک کی خاطر قربان کر دیں گے۔ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ نہیں بیٹھ سکتی ، بانی پی ٹی آئی کا اپنا ایجنڈا ہے وہ کسی سے مزاکرات نہیں کریں گے، بطور وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی تمام اداروں کو کمزور کرنا چاہتے تھے ۔