ویب ڈیسک: بھارت میں خاتون کے ہاں دو سر اور ایک دھڑ والا غیر معمولی بچہ پیدائش کے فوراً بعد چل بسا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی فریدہ نامی خاتون نے سلچر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں غیر معمولی بچے کو جنم لیا تاہم نومولود 15 منٹ کے اندر انتقال کر گیا۔ڈاکٹر بھاسکر گپتا نے میڈیا کو بتایا کہ دو سر اور ایک دھڑ والے بچے کی حالت کو طبی طور پر Dicephalic Parapagus کہا جاتا ہے۔
ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود نومولود بچ نہ سکا، ڈاکٹر بھاسکر گپتا نے کہا کہ غیر معمولی بچہ تشویشناک حالت میں زندہ رہنے میں ناکام رہا اور پیدائش کے 15 منٹ کے اندر ہی چل بسا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نومولود کے والدین کا تعلق سلچر کے تارا پور علاقہ سے ہے۔