ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، محمد اسلم غوری

جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، محمد اسلم غوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محمد اسلم غوری کا کہنا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔ 

مرکزی ترجمان جمیعت علمائے اسلام کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اجلاس اگلے دن بھی جاری رہے گا۔ اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں پر بھی غور وخوض ہوگا۔

محمد اسلم غوری  نے کہا کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مستقبل کی سیاست کا رخ متعین کرے گا۔

مرکزی ترجمان جے یو آئی نے مزید بتایا کہ عوامی اسمبلی کی تحریک اور بلوچستان و کے پی میں امن و امان کی صورتحال زیر بحث آئے گی۔ بین الاقوامی حالات خصوصاََ فلسطین و افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی  غور ہوگا۔