ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیسے اپوزیشن کرےگی، ویسا رویہ حکومت اختیار کرےگی: عظمی بخاری

جیسے اپوزیشن کرےگی، ویسا رویہ حکومت اختیار کرےگی: عظمی بخاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نےکہاہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں مریم نواز کے خطاب کے دوران جو کچھ ہوا،قابل افسوس ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایوان میں 100دن کی کارکردگی پیش کی،اپوزیشن ایوان میں بدتمیزی کرتی ہے، گالیاں دی جاتی ہیں، ہم نےفیصلہ کیا ہے جیسے اپوزیشن کرےگی، ویسا رویہ حکومت اختیار کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ  ہم حکومت ہیں ہمیں فائر فائٹنگ کرنی ہے، گالی،غنڈا گردی،بدتمیزی کرکے ان کو لگتا ہے ہمیں دبالیں گے، ہم انتظار کریں گے سپیکر صاحب کیا فیصلہ فرماتے ہیں، ہم نے سوچ لیا ہے،اپوزیشن جیسا کرے گی ویسا ہی موصول کرے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انہوں نے وطیرہ بنالیا ہے، بجٹ پر تقریر کرتے ہوئے ہماری لیڈر کے بارے میں گندی زبان استعمال کرتے ہیں، ہم 4ماہ سے سر نیچے کرکے گالیاں سن رہے ہیں، ان کو اپنی ماؤں اور بہنوں کا تو لحاظ ہے نہیں، انہوں نے مریم نواز کی پہلی تقریر میں بھی گندی زبان استعمال کی، حکومتی ارکان ایوان میں کسی کی تقریر نہیں سنیں گے،ہم بھی اپوزیشن میں رہے،ا یسی بدتمیزی کبھی نہیں کی ۔

ان کامزید کہناتھا کہ افسوس ہوتا ہے،پی ٹی آئی کیوں پنجاب کی ترقی سے جلتی ہے، پی ٹی آئی کو عثمان بزدار جیسا ٹوٹ بٹوٹ پسند ہے، عثمان بزدار کی کارکردگی کچھ نہیں تھی اس لیے خالی کاغذ دیا گیا، ہم نے ون سائیڈڈ گالیاں کھائیں ہیں یہ مریم کے پاپا کے بارے میں بات کرتے ہیں،اب ٹیرین کے پاپا کے بارے میں توبات ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer