کاروبار کو بڑھانے کیلئے کیا اقدامات کئے جائیں؟جانئے اہم معلومات

28 Jun, 2024 | 05:25 PM

Read more!

سٹی 42:  کاروباری افراد کے بزنس میں وسعت کے اہم طریقے کیا ہیں ، کاروبار کرنے لئے ایک اچھی ٹیم کا ہونا بہت ضروری ہے، جو آپ کی مارکیٹ اور پبلسٹی کرے۔جانئے پروگرام ’ مارننگ ود فضا علی ‘ میں حافظ شفیق الرحمان سے۔

24 نیوز کے مارننگ شو "مارننگ وِد فضا" میں بطور مہمان شرکت کرنے والے حافظ شفیق الرحمان نے کاروباری افراد کی بڑی مشکل حل کردی، انہوں نے کہا کاروبار کرنے والوں کو پہلے بزنس سیکھنا چاہیے، بزنس کے معاشرتی اور دینی اصول سیکھنے چاہیے، کاروبار وہ کرو جو 24 گھنٹے اور پورا سال چلنے والا ہو، آپ کام ہی وہ کرتے ہیں جو 2 ماہ چلے اور منافع نہ ہونے کی وجہ سے آپ پورا سال پریشان رہتے ہیں۔آپ 1 کروڑ کا بزنس کررہے ہیں تو  60 لاکھ اس کی پبلسٹی پر لگانا چاہیے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئےحافظ شفیق الرحمان نے مزید کہا کہ آپ کسی نہ کسی بہانے لوگوں کو اپنے آفس میں دعوت دیں اور بزنس آئیڈیاز اُن سے شیئر کریں، ہوسکتا ہے اسی بہانے وہ آپ سے 10 ہزار کی چیز خرید چلا جائے۔مزید جانئے ویڈیو میں...

مزیدخبریں