طیب سیف : ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بھرتی ہونے والے پی آئی اے کے ملازم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد روف کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی تھی۔ ملزم سال 2003 میں پی آئی اے میں بطور کارگو اسسٹنٹ بھرتی ہوا تھا، ملزم نے بھرتی ہونے کے لئے بی اے کی جعلی ڈگری جمع کروائی تھی، ملزم 17 سال تک پی آئی اے میں ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملزم کو سال 2020 میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا، جعلی ڈگری کی بنیاد پر تنخواہوں کی مد میں قومی خزانے کو 41 لاکھ 42 ہزار روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔