سٹی42: سٹی ٹریفک پولیس کا کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن ، رواں سال میں اب تک بغیر لائسنس 02 لاکھ 69 ہزار 612 ڈرائیورز کے چالان کیے گئے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر کے مطابق رواں سال کریک ڈاؤن میں اب تک بغیر لائسنس 02 لاکھ 69 ہزار 612 ڈرائیورز کو چالان ٹکٹس دئیے گئے ہیں جبکہ کم عمر ڈرائیونگ پر 32 ہزار موٹرسائیکلیں بند کیں گئیں۔
کم عمر ڈرائیورز کو والدین کی طرف سے دوبارہ گاڑی، موٹرسائیکل نہ دینے کی یقین دہانی پر چھوڑ گیا۔
سی ٹی او کے مطابق حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا اوروالدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں۔