ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، خاتون سے موبائل، پرس چھین کر فرار ہونیوالا ملزم گرفتار

28 Jun, 2024 | 05:05 PM

عابد چودھری : ڈولفن سکواڈ کا سنیچرز،سٹریٹ کریمنلز کیخلاف ایکشن، چوہنگ میں خاتون سے موبائل اور پرس چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم خاتون سے 2 روز قبل خاتون سے پرس اور موبائل چھین کر فرار ہوا تھا، ملزم آج بھی چوہنگ بازار میں واردات کیلئے آیا تھا، خاتون نے شناخت کرلیا، ڈولفن نے خاتون کی نشاندہی پر مؤثر حکمت عملی کے تحت راؤنڈ اپ کرلیا، اور ملزم کو بازار سے گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا پرس،موبائل برآمد ہوا۔ 

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزم سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ تھا، ملزم کو تفتیش کے لیے تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیا ۔ 

مزیدخبریں