پنجاب میں فروخت ہونیوالی 15 ادویات غیر معیاری قرار

28 Jun, 2024 | 04:57 PM

زاہد چودھری :  پنجاب میں فروخت ہونے والی مزید 6 ایلوپیتھک اور 9ہربل ادویات کو غیر معیاری قرار دے دیا گیا۔ 

سٹورز پر فروخت ہونے والے کیور یورین بیگ ، انجکشن واٹر فار انجکشن بھی غیر معیاری قرار دے دیے گئے۔ سسپنشن زونیڈ ، سیرپ ڈاکٹر توس ، سسپنشن ایس این ڈومپ ، سیرپ سپیکزین میں ایتھیلین گلوئکول کی مہلک مقدار پائی گئی ، جبکہ ہربل ادویات ٹیبلٹ ہب ای گوگل خاص ، کریم کیوٹی،  کریم گلوٹوکس میں ایلوپیتھک اجزا پائے گئے، اس کے علاوہ ہربل لوشن لرموسٹ ایڈوانسڈ ، سیرپ سونا میں ایلوپیتھک اجزا پائے گئے ، جبکہ ہربل کریم بائیو ٹو یو ، کریم امیزا اور کریم برائیڈو لگژری گولڈ میں بھی ایلوپیتھک اجزا پائے گئے ۔ 

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کی تجزیہ کے بعد رپورٹ جاری کی گئی، جس میں غیر معیاری ایلوپیتھک اور ہربل ادویات کا اسٹاک مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں