علی شیخانی کا کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان

28 Jun, 2024 | 04:19 PM

(ویب ڈیسک)  پاکستانی نژاد امریکی تاجر علی شیخانی نے کےالیکٹرک خریدنے کا اعلان کردیا۔ 

کراچی کے رہائشیوں کی سوشل میڈیا پر مہم کے بعد علی شیخانی نے اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو  پیغام شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سے 5 دنوں میں کراچی کے انٹرنیٹ صارفین مجھے اور میری ٹیم کو مسلسل ٹیگ کر رہے ہیں، صارفین کا مطالبہ ہے کہ میں کے الیکٹرک خرید لوں۔

اُن کا اپنے مختصر  ویڈیو  پیغام میں کہنا تھا  کہ میں نےاس معاملے پر بات کی ہے کہ  کےالیکٹرک فروخت ہو چکی یا نہیں، اگر نہیں بکی تو اسے خریدنے کا کیا طریقہ ہے۔ میں بناء رشوت دیے کےالیکٹرک خریدنے کیلئے تیار ہوں، اپنے کراچی کے عوام کیلئے میں کے الیکٹرک خرید لوں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اور اگر شیخانی گروپ کے الیکٹرک خرید لیتا ہے تو مجھے پیسہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، میرے پاس اللّٰہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے۔

علی شیخانی کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش صرف مڈل کلاس فیملیز کو ریلیف دینے کی کوشش ہوگی۔

مزیدخبریں