ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں0.73 فیصد کمی

ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں0.73 فیصد کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں0.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 22.88 فیصد پر آگئی ہے۔ ایک ہفتے میں 18 اشیاء مہنگی ہوئیں ہیں۔ ایل پی جی کا گھریلو سلںڈر 154 روپے 48 پیسے مہنگا ہوا ، 

دال چنا 13 روپے 96 پیسے، دال مونگ 10 روپے 5 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دال مسور 5روپے 62 پیسے ، دال ماش ایک روپے 79 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 10 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا، دودھ ، دہی ، گھی اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی ،25 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے،  ٹماٹر 40 روپے 26 پیسے،برائلرمرغی 51 روپے 86 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں لہسن  بھی 13 روپے 4 پیسےفی کلو سستا ہوا ہے۔