(جنید ریاض) صوبہ بھر میں سیکڑوں اساتذہ کا ترقی لینے سے انکار، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کامعاملہ پر نوٹس، اساتذہ سے حلف نامہ مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ترقی نہ لینے کے معاملے پر پرائمری اور ایلیمنٹری اساتذہ کو فوری جواب جمع کروانے کا بھی حکم جاری کردیا گیا۔ اساتذہ کس وجہ سے محکمانہ ترقی نہیں لینا چاہتے اس حوالے سے فوری جواب جمع کروائیں گے۔تمام ایجوکیشن اتھارٹیز متعلقہ اساتذہ سے حلف نامہ لازمی لیں گی۔
ایجوکیشن اتھارٹیز حلف نامہ لینے کے بعد میرٹ میں پیچھے رہ جانے والے اساتذہ کے پروموشن کیس جمع کریں گی ۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے احکامات پر عملدرآمد کے لئے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں میں ترقی نہ لینے کے حوالے سے سینکڑوں کیسز موجود ہیں۔