ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7.2 شدت زلزلے کے بعد  سونامی کا خدشہ،الرٹ جاری

ساؤتھ امریکی ملک پیرو 7.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا،ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ساؤتھ امریکی ملک پیرو 7.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا،ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔

 غیر ملکی میڈیاکے مطابق جمعہ کو پیرو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ پیرو کے جنوبی علاقوں میں آیا جبکہ زلزلے کی گہرئی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

 مقامی حکام کے مطابق  زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی تاہم زلزلے کے باعث اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں  ملی۔