سٹی42:لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شعبہ ٹاؤن پلاننگ ون نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گجر پورہ اور شادمان میں 5 غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔
ایل ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا۔ ایل ڈی اے کی جانب سے پلاٹ نمبر 63 بی ٹو گجر پورہ پر غیر قانونی تعمیر کو مسمار کیا ، پلاٹ نمبر دو بی ون گجرپورہ پر تعمیر کو مسمار کیا ، پلاٹ نمبر 198 شادباغ پر غیر قانونی کمرشل استعمال پر عمارت جزوی مسمار کردی جبکہ پلاٹ نمبر 80 ۔ 688 شادمان ون پر بھی غیر قانونی تعمیرات گرا دی گئیں۔
کارروائی چیف ٹاؤن پلاننگ ون اسد الزمان اور ڈائریکٹر عائشہ مطاہر نے کی جس دوران ایل ڈی اے عملہ اور پولیس بھی موقع پر موجود تھی ۔