برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

28 Jun, 2024 | 01:39 PM

(ویب ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔   

 مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ  ہونے سے برائلر مرغی کا گوشت 383 روپے کلو ہو گیا۔ زندہ مرغی کی قیمت میں بھی 6 روپے کلو اضافہ ہو ا جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 254روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 264روپے کلو ہو گیا ہے۔

دوسری جانب مرغی کے انڈوں کی قیمت 250 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔

 واضح رہے  کہ  گزشتہ روز مرغی کا گوشت 374 روپے کلو تھا جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 248 روپے اور پرچون ریٹ 258 روپے کلو تھا۔

مزیدخبریں