امیربالاج مرحوم کے قریبی رشتہ داروں کی جان خطرے میں؛ پولیس سے رپورٹ طلب

28 Jun, 2024 | 12:47 PM

Ansa Awais

شاہین عتیق: امیربالاج مرحوم کےماموں اورکزن کوسکیورٹی فراہم کرنے کامعاملہ، عدالت نےوکلاکےدلائل کےبعدمتعلقہ پولیس سےفوری رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق امیربالاج مرحوم کےماموں اورکزن کوسکیورٹی فراہم کرنے کے معاملہ پر خالدمحموداورحسن محمود نےسیشن کورٹ سےرجوع کرلیا،ایڈیشنل سیشن جج کامران ریحان کی عدالت میں درخواست دائرکردی گئی،آئی جی پنجاب،سی سی پی او،ایس پی سکیورٹی ودیگرافسران کوفریق بنایاگیا۔
عدالت میں احسن محمود کے وکیل عدنان فاروق ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکی،درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو بتایاسیشن جج نےکل سیشن کورٹ کی حدودمیں سکیورٹی دینےکاحکم دیاتھا،پولیس اہلکارگوالمنڈی سےسیشن کورٹ تک کی سکیورٹی نہیں دےرہے۔

وکیل عدنان فاروق ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ گوگی بٹ،طیفی بٹ ودیگرکیساتھ دشمنی چل رہی ہے،تاحال لوگ مفرورہیں پکڑےنہیں گئے،جان کوخطرہ ہےلہٰذاسکیورٹی دی جائے۔
عدالت نےوکلاکےدلائل کےبعدمتعلقہ پولیس سےفوری رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں