راؤ دلشاد : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پنجاب اسمبلی آمد، پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کامعائنہ کیا،بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ ریسرچ سنٹرارکان اسمبلی کی استعداد کار بڑھانے میں معاونت کریگا ،ریسرچ سنٹر ہاؤس کمیٹیوں کی معاونت اور پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ ودیگر رپورٹس کی اشاعت کا بھی اہتمام کرے گا۔
ارکان اسمبلی کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے قوانین کی تشریح میں بھی ریسرچ سنٹر کی معاونت شامل ہوگی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کے قیام کو مستحسن اقدام قرار دیا ۔