(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔
چوہدری پرویز الہیٰ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام شامل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے پر سماعت ہوئی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے پرویزالہٰی کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی، عدالت نے کیس جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں لگانے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا، پرویز الہٰی عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔