(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ یوٹیوبر نادر علی نے نومبر 2021 میں پوڈ کاسٹ میں بلا کر اُن سے دورانِ انٹرویو بیہودہ اور فحش سوالات کئے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف ماڈل و میزبان متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ بہت سے انٹرویوز دے چکی ہیں لیکن نادر علی کے ساتھ انہوں نے خود کو بہت غیر آرام دہ محسوس کیا تھا،ان کے دل میں نادر علی کی بہت عزت تھی لیکن انہوں نے پروگرام میں جس طرح کی حرکتیں کیں وہ بہت پریشان کن تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت سارے انٹرویوز دے چکی ہیں لیکن کسی نے بھی نادر علی کی طرح ان سے بیہودہ اور فحش سوالات نہیں کیے، انہیں یوٹیوبر نادر علی کے پروگرام میں جانے پر اب تک پچھتاوا ہے۔
متھیرا کے مطابق نادر علی کے پروگرامات سے لگتا ہے کہ وہ خواتین کے خلاف ہیں اور شو میں بلا کر انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔