ایک ہفتےسےزائد دن گزرنےکےبعدسرکاری ہسپتالوں کی ہڑتال ختم

28 Jun, 2024 | 11:25 AM

Ansa Awais

سٹی 42 : ایک ہفتےسےزائد دن گزرنےکےبعدینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نےسرکاری ہسپتالوں کی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرزسمیت دیگرسٹاف معمول کےمطابق اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینےلگے۔سرکاری ہسپتالوں میں جاری ہڑتال ختم کر دی گئی۔جبکہ جنرل ہسپتال کی او پی ڈی فعال کردی ۔پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے او پی ڈی کا دورہ کیا۔
ڈاکٹرمحمدالفرید ظفر کا کہنا تھا کہ معمول کےمطابق جنرل ہسپتال میں مریضوں کا علاج جاری ہے۔او پی ڈی صبح 8سے رات 8بجے تک کھلی رہے گی۔

مزیدخبریں