مستقل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقرری کا معاملہ ، قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا

28 Jun, 2024 | 11:19 AM

( سٹی42) مستقل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقرری کا معاملہ ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 2 جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق   اجلاس میں مستقل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقرری پر غور ہوگا،جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام زیر غور آئیں گے۔

 سندھ ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے نام پر بھی غور ہوگا۔
 

مزیدخبریں