(ثمرہ فاطمہ) سبزیوں اور پھل کی قیمتوں میں اضافے اور زائد نرخوں میں فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔سرکاری نرخ نامے میں کم قیمت کے باوجود سبزیاں اور پھل بدستور دگنے دام فروخت کیے جا رہے ہیں۔
سفید پوش طبقہ سبزی اور پھل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہوگیا، شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کردیا۔
آلوسرکاری نرخ75 کی بجائے بازارمیں90روپےکلومیں فروخت، پیازسرکاری نرخ105جبکہ بازارمیں120روپےکلو، ٹماٹرسرکاری نرخ120 جبکہ بازارمیں130روپےکلو، لہسن سرکاری نرخ265 جبکہ بازارمیں275روپے کلو فروخت، ادرک سرکاری نرخ620 کی بجائے بازارمیں640روپےکلومیں فروخت، لیموں سرکاری نرخ255کی بجائے بازارمیں265روپےکلو فروخت اور کھیراسرکاری نرخ60 کی بجائے بازارمیں70روپےکلومیں فروخت جاری ہے۔
دوسری جانب پھل سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔ سندھڑی آم سرکاری نرخ160 کی بجائے بازارمیں400روپےکلومیں فروخت، فالسہ کی سرکاری قیمت 260 روپے مقررجبکہ بازار میں 400 روپے کلو ، تربوز کی سرکاری قیمت 47 روپے کی بجائےبازار میں 70 روپے کلو میں فروخت، انگور سرکاری قیمت 190 کی بجائے بازار میں 210 روپے کلو فروخت، سیب سرکاری نرخ 320 کی بجائے بازار میں 335 روپے فی کلو فروخت، کیلاسرکاری نرخ160کی بجائےبازارمیں170روپےفی درجن میں فروخت جبکہ کھجورسرکاری نرخ435 کی بجائے بازارمیں455روپےکلومیں فروخت ہو رہی ہے۔