ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ میرا نے اپنی شادی کیلئے صحافیوں سے مدد مانگی لی

اداکارہ میرا نے اپنی شادی کیلئے صحافیوں سے مدد مانگی لی
کیپشن: Actress Meera
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی فلموں کی نامور اداکارہ میرا نے شادی سے متعلق سوال پر جواب دے دیا،  مریم نواز کو دیکھتی ہوں تو وہ مجھے متاثر کرتی ہیں، مریم نواز بہت محنتی ہیں اور لگن سے کام کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ان سے نجی لائف کے بارے سوالات کئے جس پر میرا نے اپنی شادی کے بارے بھی بتایا، پریس کانفرنس کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ آپ سب سے کہیں نا کہیں ملاقات ہوتی رہتی ہے، لیکن پریس کلب آنا اچھا لگتا ہے اور اس کو بہت مس کر رہی تھی، میں یہاں ہوں لاہور میں، میں معذرت خواہ ہوں کہ مل نہیں سکی۔

میرا کا کہنا تھا کہ مجھے بلاوے آئے ،انویٹیشن آئے لیکن میں نہیں آ سکی، یہ سلسلہ جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ میری شوٹنگ پنجاب میں شروع ہوگی، میں چاہتی ہوں کہ لاہور اور پنجاب میں مزید اچھا کام کیا جائے، میں آپ سب سے ملنا چاہ رہی تھی لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ آپ مجھ سے نہیں ملنا چاہ رہے تھے۔

پرویز کلیم صاحب کے لکھے پراجیکٹ امراؤجان شروع ہو رہا ہے، یکم جولائی سے اس کا کیمرہ اوپن ہو رہا ہے، ”مائی ڈئیر ہسبنڈ“ ایک پراجیکٹ آئے گا جو کہ خلیل الرحمٰن قمر لکھ رہے ہیں۔

 اس موقع پر صحافی نے میرا سے ان کی شادی کے بارے سوال کیا تو  اداکارہ نے کہا شادی تو آپ سب نے میری کروانی ہے، ڈولی میں تو آپ سب نے مجھے بٹھانا ہے۔میرا نے ہنستے ہوئے صحافیوں سے گزارش کی کہ میری شادی آپ سب نے ہی کروانی ہے، پچھلے دنوں میرے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا تھا، اب بہتر ہے۔

مزید کہا کہ مریم نواز کو دیکھتی ہوں تو وہ مجھے متاثر کرتی ہیں، مریم نواز بہت محنتی ہیں اور لگن سے کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں اور ماضی میں ان کے اسکینڈل بھی سامنے آتے رہے ہیں، جن میں ایک اہم سکینڈل عتیق الرحمن سے شادی کا ہے جبکہ میرا کی امریکہ میں مقیم نوید نامی شخص کے ساتھ شادی بھی سامنے آئی۔