ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون بارشیں،  پانی کےنکاس کیلئے تیاریاں مکمل

مون سون بارشوں سے قبل  پانی کےنکاس کیلئےسی بی ڈی نےتیاریاں مکمل کرلیں.
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دور نایاب) مون سون بارشوں سے قبل  پانی کےنکاس کیلئے سی بی ڈی نے تیاریاں مکمل کرلیں.
سی بی ڈی کی جانب سے والٹن روڈ پر 15کیوسک کے 2عارضی سمپ پمپ نصب کردیئے گئے ہیں۔  دونوں پمپ والٹن روڈ پر بارشی پانی کے نکاس کیلئے نصب کیے گئے ہیں جس سے  بروقت بارشی پانی کا نکاس عمل میں لانےسے والٹن روڈ کے رہائشیوں کیلئے آسانی پیدا ہوگی۔

سی ای او سی بی ڈی عمران امین کا کہنا ہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے عین مطابق کام کر ہے ہیں, عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے تمام تر انتظامات کیے جا رہے ہیں. والٹن روڈ اپگریڈیشن منصوبےمیں تعمیرات سےمون سون میں عوام کوریلیف دینےکی کوشش کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ  والٹن روڈ اپگریڈیشن منصوبے میں مین سیور کنڈیوٹ ،اے ڈی اے نالے کی ری ماڈلنگ کا کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے، رواں سال اکتوبر میں والٹن روڈ کی مین کیریج وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔