(مائدہ وحید) ٹھنڈی ہوائیں، بارش، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کے باعث شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی جبکہ آئندہ24گھنٹےکےدوران بارش کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت39ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح163ریکارڈ کی گئی ہے، سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح174ریکارڈ اور ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی کی شرح162ریکارڈ کی گئی ہے۔
کشمیر، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جنوب مشرقی / زیر یں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے اسلام آباد اور گردونواح میں صبح/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ،خیبرپختونخواکی بات کریں تو ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام، دیر، سوات، مالاکنڈ میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، چترال، کوہستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان، خیبر، باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
پنجاب کے علاقے مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، وزیرآباد اورمنڈی بہاؤالدین میں کہیں کہیں جبکہ میانوالی، بھکر، لیہ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، حافظ آباد، لاہور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولنگر اوربہاولپور میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کا امکان ہے ۔
اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام/رات میں ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، جھل مگسی، با رکھان اور گردونواح میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی نوید سنائی گئی ہے،سندھ کے علاقوں میں مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، بدین، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول اور پڈ عیدن میں کہیں کہیں جبکہ جامشورو، شہید بینظیر آباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی اور کشمور میں چند مقامات پر ا ٓندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ پربارش کا امکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ایک/دو مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ، آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں سبی 48، جیکب آباد47، دادو، نوکنڈی، موہنجو داڑو، تربت 46، دالبندین، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔