(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی۔
سموگ تدارک کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کریں گے۔ ماحولیاتی کمیشن کے ممبران عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں گے، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوں گے ۔
علاوہ ازیں محکمہ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور علی اعجاز، ایل ڈی اے، پی ایچ اے ،ٹریفک پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی پیش ہوں گے۔