ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں دیسی کشتی کے  30  جوڑ ، جیتنے والوں کیلئے باداموں اور  نقدی کے انعام

Desi Kushti, Gulshan e Ravi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم:   لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کےزیراہتمام دیسی کشتیاں  گلشن راوی میں گوشی پہلوان کے اکھاڑے میں ہوئیں۔ 30 چھوٹی بڑی کشتیاں ہوئیں جن میں جیتنے والے پہلوانوں کو نقد انعامات کے ساتھ باداموں کے پیکٹ بھی دیئے گئے۔

سخی پہلوان ، حسین پہلوان ، حماد بٹ پہلوان نےبھی اپنی کشتیاں جیت لیں ۔

گوشی پہلوان اور رزاق پہلوان نے کالا پہلوان کی دستار بندی کی۔ سخی پہلوان ، حسین پہلوان ،ڈاڈی پہلوان، حماد بٹ پہلوان نے کشتی مقابلے جیتے۔

موتی پہلوان اور پٹھان پہلوان کی کشتی برابر ہوگئی۔ مہمان خصوصی کالا پہلوان نے ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعام سے نوازا ۔


کالا پہلوان نے نوجوان پہلوانوں کو منشیات سے بچاؤ پر لیکچر بھی دیا ۔ پہلوانوں نے کھیل کو انٹرنیشنل لیول پر فروغ دینے کی اپیل کی ۔
احمد پہلوان ،گونگا پہلوان، جہاں خان پہلوان ، وقاص پہلوان، مٹھو خلیفہ شریک تھے۔ شائقین کی بڑی تعدادکشتیاں دیکھنےپہنچی