ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم پی اے کے دفتر کے سامنے نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی خراب

Water Filtration Plant Nizam Block Alama Iqbal Town, City42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارباز خان:  علامہ اقبال ٹاؤن کے نظام بلاک میں ایم پی اےملک خالد کھوکھر کے مرکزی دفتر کے سامنے فلٹریشن پلانٹ  بھی مدتوں سے خراب پڑا ہے۔

 ایم پی اے روزانہ اس بند پڑے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے قریب سے گزر کر اپنے دفتر آتے جاتے ہیں لیکن اسے مرمت کروانے کے لئے کچھ کرنے کی کبھی کوشش نہیں کرتے۔

 اس واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بندش کے سبب  اہل علاقہ  صاف پانی کی  مفت سہولت کو ترس گئے۔

 رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی سے اپنے دفتر کے سامنے فلٹریشن پلانٹ نہیں فعال ہوا تو ہم کیا امید رکھیں۔