سٹی42: وحدت کالونی کا پبلک پارک انتظامیہ لی عدم توجہ کی وجہ سے ڈینگی مچھروں اور نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا۔
پارک میں گندا پانی جمع رہتا ہے، پارک کے اندر اور اطراف میں کوڑٓ کرکٹ جمع رہتا ہے، جھولے ٹوٹ پھوٹ گئے ہیں۔ علاقہ کے شرفا اور بچے اب پارک کا رخ نہیں کرتے۔
علاقہ کے مکینوں نے کہا کہ حکومت کو اس پارک پر توجہ دے کر اس کی صفائی کا انتظام کرنا چاہئے اور بچوں کے لئے نئے جھولے نصب کروانا چاہئے۔ اس گنجان علاقہ میں عوام خاص طور سے بچوں کے لئے تفریح کا کوئی دوسرا انتظام نہیں ہے۔