ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کی بہترین صفائی کرنے والے سینیٹری ورکرز کو مستقل ملازمت دی جائے، عید ملن پارٹی میں مطالبہ

LWMC Green Workers Union, LWMC Sanitary workers, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:  شہر کی صفائی میں بہتری سینیٹری ورکرز  کی محنت سے آئی، شاباش اور خراج تحسین دفتروں میں بیٹھے افسروں کا نہیں سڑکوں اور گلیوں میں محنت کرنے والے سینیٹری ورکروں کا حق ہے، ان کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار  ملتان روڈ پر سینیٹری ورکرز کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کے شرکا نے کیا۔ 
گرین کلین لیبر یونین کےزیراہتمام ایل ڈبلیو ایم سی کے سینیٹری ورکرز کےاعزازمیں عید ملن پارٹی ملتان روڈ پر ایک ہوٹل میں ہوئی جس میں سینیٹری ورکرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

 اے ایم کنول رحمانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کی تعریف کےحقیقی حق دار سینٹی ورکرز ہیں۔جنرل سیکرٹری گرین کلین لیبر یونین محمد رضوان،  آپریشنل جی ایم ایل ڈبلیو ایم سی راشد ظہور، اے ایم کنول رحمانی ، چودھری سلیم اقبال، چودھری شہزاد انور شریک ہوئے۔عرفان احمد علوی،محمد شبیر، لالہ بشیر احمد رحمانی نے بھی تقریب میں گفتگو کی۔

شرکانے سینٹری ورکرز کی عید کے دنوں میں بہترین کارکردگی کوسراہا۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ایک اضافی تنخواہ  کاانعام دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز نےمستقل ملازمت دینے کابھی مطالبہ کیا۔اے ایم کنول رحمانی نےکہا وزیراعلی پنجاب کی جانب سے انعام اور تعریف کےاصل حق دار یہ سینٹی ورکرز ہیں جنہوں نے عید کے دنوں میں دن رات ایک کر کے شہر کو صاف کیا۔

گرین کلین لیبر یونین کے صدر عرفان احمد علوی نے کہا کہ شہر کی صفائی کے لئے سی ایم نے سینیٹری ورکرز کو مبارکباد دی ہے،  گرمی اور دھوم میں سڑکوں پر محنت کرنے والے تمام سینیٹری ورکرز کی ملازمت مستقل کی جانا چاہئے، انہیں کم از کم کنٹریکٹ تو ملنا چائیں۔