ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا نے نالوں سے گندگی نکال کر سڑکوں پر ڈھیر کرنا شروع کر دیا، سڑکیں گاربیج ڈمپ یارڈ بن گئیں

WASA, PIA Road garbage, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسنین ساجد: واسا نے برسات سے پہلے نالوں کی صفائی کے دوران نالوں کے اندر سے نکلنے والا گاربیج مناسب طریقہ سے ٹھکانے لگانے کی بجائے نالوں کے قریب سڑکوں پر ہی گاربیج کے ڈھیر لگا دیئے۔ 
شہر کی کئی اہم شاہراہوں پر   واسا عملے نے نالے صاف کرنے کے دوران سڑکوں کو  غلاظت کے ڈھیروں میں بدل دیا۔   پی آئی اے روڈ پر  بھی سڑک کے درمیان چلنے والےسیوریج نالے سے نکلنے والا کوڑا اور ویسٹ روڈ پر ہی گرا دیا۔
پی آئی اے روڈ پر واپڈا گول چکر سے جوہر ٹاؤن کی طرف جگہ جگہ کوڑا بکھر گیا  ہے۔  آج کل پی آئی اے روڈ پر ہر طرف غلاظت پھیلی ہوئی ہے  جس سے تعفن اٹھنے لگا ہے۔ عملے کی نااہلی کی وجہ سے پی آئی اے روڈ پر  کمیوٹرز کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا صفائی عملے کی نااہلی پر نوٹس لیتے ہوۓ پی آئی اے روڈ کو فوری صاف کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔