ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاور شئیرنگ کے تحریری معاہدہ پر عملدرآمد چاہتے ہیں، سردار سلیم حیدر

Sardar Salim Haider, Governor Lahore, City42 , Power Sharing Formula, Hussain Tirmizi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی:  گورنر پنجاب سردرا سلیم حیدر  نے کہا ہے کہ پاور شیرنگ کا فارمولا تحریری صورت میں موجود ہے ، ہم بس یہ چاہتے ہیں کہ جو معاہدہ ہوا اس پر عمل ہو۔

گورنر سردار سلیم حیدر نے یہ باتیں گرین ٹاؤن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن حسین ترمذی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے دوران صحافیوں سے مختصر گفتگو میں کہیں۔ 

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ معاشی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ غریب کے مفادات پر نہ پہلے سمجھوتہ ہوا، نہ اب ہوگا۔
گرین ٹاون، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر رہنما پیپلزپارٹی حسین ترمذی  سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کیلئے پہنچے تو کارکنوں کی کثیر تعداد وہاں موجود تھی۔  گورنر سردار سلیم حیدر نےدعا اور  تعزیت کے بعد کارکنوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ  دکھ درد میں تمام بھائیوں ساتھ کھڑے رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی ہماری فیملی ہے، اس لئے آج  یہاں پر  حسین ترمذی کی والدہ کی تعزیت کیلئے  موجود ہوں۔ہم ہر کسی کے درد میں ساتھ ہوں۔ پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ ہے، ہم  غریب ساتھیوں کو نہیں بھولتے۔