اُوبر ڈرائیونگ کی آڑ میں بھارتی باشندے نے 800 بھارتی کینیڈا سے امریکہ سمگل کردیئے

28 Jun, 2023 | 11:46 PM

ویب ڈیسک: امریکا میں 49 سالہ بھارتی نژاد راجندر پال سنگھ کو  800 سے زائد بھارتی شہریوں کو کینیڈا سے امریکا سمگل کرنے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔


 میڈیا رپورٹس کے مطابق راجندر پال سنگھ عرف جسپال گل نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا۔  وہ انسانوں کے سمگلروں کے ایک گروہ کا رکن ہے اور کینیڈا سے غیر قانونی طور پر امریکہ کی سرحد پار کرنے والے بھارتی شہریوں کو اپنی اوبر ڈرائیو مہیا کر کے امریکہ میں محفوظ جگہوں تک پہنچاتا تھا۔ وہ اس کام کے لئے بھارتی شہریوں سے بھاری معاوضہ وصول کرتا تھا۔ اس نےسینکڑوں بھارتیوں کو کینیڈا سے سرحد پار امریکا میں غیرقانونی طور پر داخل کرایا۔

  

جج ٹیسا ایم گورمین نے کہا کہ کیلیفورنیا کے رہائشی راجندرپال سنگھ کو امریکی ضلعی عدالت میں منفعت کے لیے نقل و حمل اور غیرمقامیوں کیلئے سازش اور منی لانڈرنگ کے جرم میں 45 ماہ قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

جج نے مزید بتایا کہ چار سال کے عرصے کے دوران راجندرپال سنگھ نے 800 سے زائد لوگوں کو شمالی سرحد کے پار امریکہ اور ریاست واشنگٹن میں سمگل کرنے کا غیرقانونی انتظام کیا ہے۔

مزیدخبریں