پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی ، گرمی اور حبس کے باعث مسافروں کا برا حال

28 Jun, 2023 | 10:33 PM

سعید احمد : بڑی عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لیے پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری، گرمی اور حبس کے باعث مسافروں کا برا حال، لاہور ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کا فقدان ،مسافروں کا ٹرینیں لیٹ ہونے سے مشکلات میں اضافے کا شکوہ۔
 عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے پردیسیوں کی آبائی علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش لگا رہا، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکاررہیں، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مسافروں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کے فقدان کا شکوہ کرتے ہوئے کہا لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے ٹھنڈا پانی دستیاب نہیں۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ پینے کا پانی ہے نہ ہی صاف ستھرے واش رومز ہیں، ریلوے کی جانب سے صرف اوپن ٹکٹ دیا جارہا ہے سیٹ نہیں،ٹرینیں وقت پر نہیں آرہیں گھنٹوں شدید گرمی میں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں