پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا عید پر پیغام 

28 Jun, 2023 | 10:07 PM

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی  پارلیمینٹیرینز کے صدر اور سابق صدر آصد علی زرداری نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام مین انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں قربانی ،صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں غریب اور معاشی طور پر کمزور بھائیوں کو بھی شریک کیا جائے۔ عید کے موقع پر بھارتی جبر کے شکار کشمیری بھائیوں، بہنوں اور بچوں کو یاد رکھا جائے۔ وطن کے ان بہادر بیٹوں کی سلامتی کیلئے دعائیں کی جائیں اورعید کے موقع پر ان شہیدوں کو یاد رکھا جائے جنہوں نے وطن اور قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں ۔ 

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ  آج کے دن ملک کو ہر طرح کی شدت پسندی سے پاک کرنے کا عہد کیا جائے۔  ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی جو مذموم مقاصد کے لیے مذہب کا استعمال کرتے ہیں۔

ہم سب کو ملک سےغربت، جہالت اور عدم برداشت کے رویوں کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

آصٖف زرداری نے کہا کہ آزاد، خود مختار اور باوقار پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم ملک کو فلاحی ریاست بناکر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے،

مزیدخبریں