چوہدری شجاعت نےمسلم لیگ ق اونٹاریو کےعہدیدارمقرر کردیئے

28 Jun, 2023 | 08:41 PM

 حسین علی:  پاکستان مسلم لیگ ق کا بیرون ملک تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے۔کینیڈا کے شہر انٹاریو میں بھی ق لیگ کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی تعیناتی کر دی گئی۔

انٹاریو کی سیاسی شخصیت غوث ڈار نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی۔اورپاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں چودھری سرور بھی موجود تھے۔اس موقع پر غوث ڈار کی صدر اور فیصل چیمہ کی بطور جنرل سیکرٹری انٹاریو تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پارٹی کو منظم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ چودھری شجاعت حسین نےکہا پارٹی میں تمام تعیناتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔پارٹی عہدیدار بھی شفافیت کو یقینی بنائیں۔ چیف آرگنائزر ق لیگ چودھری محمد سرورنےکہا جمہوریت کی بنیادوں پر استوار پارٹی ہی ملکی مسائل حل کر سکتی ہے ق لیگ کو مستحکم کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں