ویب ڈیسک : اپنی منفرد گائیگی اور مزاحیہ انداز میں گانے سے مشہور ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کا مشہور گانا ’قمیض تیری کالی نی سوہنا پھلاں والی‘ نئے انداز میں گا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریلیز کردیا۔ جس کے بعد میمز کی بھرمار ہوگئی۔
چاہت فتح علی خان کا گانا سننے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ کچھ صارفین نے ان کی تعریف کی ہے تو کچھ نے چاہت فتح کی گائیگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک صارف نے ان کے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’رتی برابر شک نہیں کہ برصغیر کی تاریخ میں چاہت فتح علی خان جیسا گلوکار پیدا نہیں ہوا‘۔
رتی برابر شک نہیں کہ برصغیر کی تاریخ میں چاہت فتح علی خان جیسا گلوکار پیدا نہیں ہوا https://t.co/9Nidrmmmti
— نالائق (@RajaArsalanKhan) June 28, 2023
ایک صارف نے تو چاہت فتح علی خان کو بھارتی گلوکاروں سے بہتر قرار دے دیا، صارف نے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’چاہت فتح علی خان بھارتی گلوکاروں سے بہتر ہے وہ کم ازکم کچھ نیا تو کر رہے ہیں۔
Still Better than Indians Singer at least kuxh naya to kr rha haii. https://t.co/d3tHJYrvXv
— Babar Khan (@itsbabar__) June 28, 2023