ویب ڈیسک : مرادن کی مقامی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
سابق وفاقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے علی محمد خان کی 14 روزہ جسمانی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو جیل بجھوانے کا حکم جاری کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز علی محمد خان کو غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت کے بعد اینٹی کرپشن حکام نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے الزام میں جیل کے گیٹ سے گرفتار کرلیا تھا۔تھانہ اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں سابق سینئر صوبائی وزیر عاطف خان، سابق اراکین اسمبلی مجاہد خان اور طفیل انجم سمیت دیگر بھی نامزد ہیں۔