27 پولیس اہلکاروں کےعلاج معالجہ کیلئے 45 لاکھ روپےکے فنڈز جاری

28 Jun, 2023 | 05:03 PM

27 پولیس اہلکاروں کےعلاج معالجہ کیلئے 45 لاکھ روپےکے فنڈز جاری

علی ساہی: پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید فنڈز جاری کر دیئے گئے۔آئی جی پنجاب نے 27 پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے 45 لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے۔

ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں کے کیسز طبی مالی امداد کی منظوری کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوائے تھے۔

انسپکٹر ہارون، ہیڈ کانسٹیبل قاسم علی، کانسٹیبلز افضل حسین اور یاسر عرفات کو 5 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔انسپکٹر ایاز احمد کو اڑھائی لاکھ، ڈرائیور کانسٹیبل عدنان سلیم کو 3لاکھ، کانسٹیبلز منظور احمد اور غلام مرتضیٰ کو دو ،دو لاکھ روپے دیئے گئے۔

لیڈی کانسٹیبل ام عمارہ،کانسٹیبل عبدالحمید، منیر احمد، نوید رحمت ، عمران خان، نذر حسین نذر اور جاوید کو ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کسی افسر یا اہلکار کو علاج معالجے کے اخراجات میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

مزیدخبریں