کلیم اختر: ایف بی آر نے سینکڑوں انسپکٹرز اور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹریز کوترقی دیدی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انسپکٹرز اور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹریز کو ان لینڈ ریونیو آفیسرز کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔ ترقی کے منتظر 222 انسپکٹرز اور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹریز ترقی پاگئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹرز نعیم عباس ، ندیم احمد، صدف عباس کو ترقی ملی ہے۔ جبکہ کاشف محمود، شاکر اعجاز ، فیاض احمد ، ظفر اقبال ، محمد اشفاق ، ناصر یاسین اور دیگر کوبھی ترقی دیدی گئی ہے۔