شاہد سپرا : شہر میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات منعقد ہوں گے، نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع عالمگیری بادشاہی مسجدمیں ہو گا۔
محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام مساجد اور درباروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے، بادشاہی مسجد میں خطیب بادشاہی مسجد و چیئرمین مرکزی روئت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی امامت میں نماز عید ادا کی جائیگی، اسی طرح جامعہ مسجد داتا دربار میں خطیب مفتی محمد رمضان سیالوی کی امامت میں نماز عید ادا کی جائیگی، دوسری جانب جامعہ مسجد دربار شاہ جمال، جامعہ مسجد دربار شاہ کمال، جامعہ مسجد دربار حضرت مادھو لال حسین، جامعہ مسجد دربار حضرت میاں میر، سمیت دیگر مساجد میں بھی نماز عیدالاضحیٰ ادا کی جائیگی۔
شہر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع کہاں ہو گا ؟
28 Jun, 2023 | 04:00 PM