پنجاب حکومت نے 19 افسران کو گریڈ 20میں ترقی دیدی

28 Jun, 2023 | 03:42 PM

قیصر کھوکھر:  پنجاب حکومت نےعید الاضحیٰ سے قبل 19 افسران کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی ۔محکمہ سروسز  اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 9 افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ مزید 10 افسران کی ترقی کا نوٹیفیکیشن عید کے بعد آئے گا۔
ترقی پا کر گریڈ 20 میں جانے والے افسران میں  پی سی ایس افسر طارق محمود، سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب افضل ناصر خان،  ، ممبر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم،ممبر انکوائری محمد اقبال، عبید اللہ اور طیب فرید ،  اور ڈاکٹر خرم شہزاد ، کوکب نذیر اور ڈاکٹر فرخ نوید شامل ہیں۔

وززیر اعلیٰ نے چھ افسران کی ترقی کے کیس مختلف وجوہات کی بنا پر ڈیفر کر دیئے ہیں۔

 ڈی جی آرکیالوجی ڈاکٹر فریحہ تجمل اور غلام صغیر شاہد کی ترقی کے کیس بھی ڈیفر کر دیئے  جانے کا نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا ہے جبکہ چار ادسران کی ترقی کے کیس ڈیفر ہونے کا نوٹیفیکیشن بعد میں آئے گا۔

بعد میں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے مزید افسران کو گریڈ بیس میں ترقی کی منظوری دی ہے جبکہ کچھ افسروں  کی ترقی ڈیفر کر دی ہے۔

جن افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری ہوئی ہے ان میں ممبر بورڈ آف ریونیو سید نجف اقبال، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو رانا شوکت علی، زاہد اقبال اعوان، رافید احمد ملہی، سیکرٹری فوڈ محمد زمان وٹو، ملک عبدالوحید ، سفینہ صدیق، ڈی جی لائبریریز اظہر حیات، اطہر مسعود اور طارق کریم کھوکھر  شامل ہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ نےپراجئکٹ ڈارئکٹر پیفڈا نعیم اقبال سید کو گریڈ بیس میں ترقی سے ڈیفر کر دیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری عمر فاروق علوی کو  بھی ترقی سے ڈیفر کر دیا گیا ہے۔جی ایم ٹور ازم ساجد ترمذی کو ترقی سے ڈیفر کر دیا گیا،ڈی جی محمد خالد منظور کو  بھی ترقی سے ڈیفر کر دیا گیا۔
یہ نوٹیفیکیشن عید کے بعد جاری ہوگا۔

مزیدخبریں