ویب ڈیسک : کرنسی کی مبینہ سمگلنگ،منی لانڈرنگ کے الزامات پر راحت فتح علی خان کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
گلوکار راحت فتح علی خان کے اثاثہ جات کی تفصیلات کا9سالہ ریکارڈ جمع کرلیاگیا جبکہ ایف آئی اے نےاثاثہ جات،انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی گئی آمدن کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں ۔ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کی آمدن ،ظاہرکردہ اثاثوں کا9سالہ ریکارڈ بھجوایااور ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے راحت فتح علی خان کا 2014سے2022تک کاریکارڈ مانگاتھا۔راحت فتح علی خان کے گوشواروں اور ویلتھ سٹیٹمنٹ کی نقول بھجوا دی گئیں۔